صفحۂ اول / تازہ ترین / عید الفطر پر سخت لاک ڈاؤن
Orange Line Train Latest Update

عید الفطر پر سخت لاک ڈاؤن

آن لائن: عید الفطر پر سخت لاک ڈاؤن، میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر سخت لاک ڈاون کی وجہ سی متوقع ریونیو خسارے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اورنج لائن ٹرین،  میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

پنجاب حکومت کے حالیہ نوٹیفکیشن میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا۔

 تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاون  کی وجہ سے مسافروں کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں سروسز بند کردیں ہیں۔ تمام بسوں کو ڈپو جبکہ اورنج لائن ٹرین کو یارڈ میں پارک کردیا گیا ہے۔

اتھارٹی ذرائع کے مطابق میٹرو بس،  اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سولہ مئی تک بند رہیں گی۔

حالیہ انٹراسٹی لاک ڈاون میں صرف اورنج لائن کو بائیس روز میں دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔  موجودہ عید الفطر کے لاک ڈاون میں شہر بند ہونے سے بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔