صفحۂ اول / تازہ ترین / عید پر دیہی علاقوں کو جانے والے کس تاریخ تک اپنے گھروں کو جاسکتے ہیں
Public Transport closed

عید پر دیہی علاقوں کو جانے والے کس تاریخ تک اپنے گھروں کو جاسکتے ہیں

آن لائن: حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔