صفحۂ اول / پاکستان / اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید
Shehbaz Sharif

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید

آن لائن: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےکہا ہے کہ حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی جہنم بنا دیا ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر ردعمل میں اپنے ٹوئٹ میں حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ حقائق اور اعداد و شمارخصوصا مہنگائی،  اشیائے خوردونوش پر افراط زر کی شرحوں میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ نااہلی ،  لالچ اور بے حسی کا مجموعہ بری طرح نقصان دہ ہے۔