صفحۂ اول / پاکستان / جاوید لطیف جب تک زند ہ ہے تب تک ریمانڈ دیا جائے
Mian Javed Latif

جاوید لطیف جب تک زند ہ ہے تب تک ریمانڈ دیا جائے

ویب ڈیسک : جاوید لطیف جب تک زند ہ ہے تب تک ریمانڈ دیا جائے، رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کا پولیس کی جانب سے عدالت میں کی گئی مزید ریمانڈ کی استدعا پر ردعمل ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات کیس کی سماعت ہوئی۔

 پولیس کی جانب سے عدالت میں میاں جاوید لطیف  کے مزید دو روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو مزید دو روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما  جاوید لطیف نے کہا کہ پولیس والے ریمانڈ کے لئے دودن مانگتے ہیں ان کو6دن کاجسمانی ریمانڈدیاجائے، اداروں میں بیٹھے لوگوں کی غلطیوں کودہرایا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے بتائیں میں نے کہاں پہاڑوں پرچڑھنے کی بات کردی؟ کیافاطمہ جناح، ذوالفقاربھٹو، نوازشریف، مریم نواز اور عاصمہ جہانگیرکوغدارنہیں کہاگیا؟اداروں میں بیٹھے چندلوگوں پرتنقیدکرنااگر غداری ہے تو22کروڑ عوام کیاہیں؟۔

جاوید لطیف مزید کہا کہ اگر اداروں میں بیٹھے لوگوں کی غلطیوں کی نشاندہی نہ کریں تو حلف کی خلاف ورزی ہے۔