صفحۂ اول / پاکستان / عیدالفطر کب منائی جائے گی
Eid-Ul-Fitar 2021

عیدالفطر کب منائی جائے گی

آن لائن: رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر14مئی 2021 بروز جمعہ منائی جائے گی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق خالد اعجاز مفتی نے شوال کے چاند کی ظاہری شکل کو بطور سائنسی ثبوت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی پیدائش منگل 11 مئی اور بدھ 12 مئی کی درمیانی شب رات 12 بجے ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ  چاند دیکھنے کے لئے یہ لازمی تھا کہ اس کی عمر پیدائش کے بعد کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہئے لیکن بدھ کی شام یہ لاہور میں صرف 18 گھنٹے اور 50 منٹ ، مظفرآباد میں 18 گھنٹے 58 منٹ کی ہوگی۔

مفتی خالد اعجاز نے مزید بتایا کہ بدھ کو چاند کی عمر اسلام آباد اور گلگت میں 19 گھنٹے ، کراچی اور پشاور میں 19 گھنٹے 5 منٹ ،  کوئٹہ میں 19 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔

انہوں نے  یہ بھی واضح کیا کہ غروب آفتاب سے چاند کے دیکھنے کے درمیان کا وقت 40 منٹ ہونا ضروری ہے لیکن یہ وقت لاہور میں صرف 35منٹ کا ہوگا۔

 کراچی ، پشاور ، اسلام آباد ، مظفرآباد ، کوئٹہ اور جیوانی سمیت دیگر شہروں میں محض 36 منٹ کا ہوگا، لہٰذا چاند بدھ کے روز پورے ملک میں عام آنکھوں سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔