صفحۂ اول / بین الاقوامی / اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی مسکراتے ہوئے ویڈیو وائرل
Maryam Afifi

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی مسکراتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی مسکراتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بے خوف مریم افیفی وڈیو میں گرفتاری کے بعد مسکرا رہی ہے۔

دھماکوں،گولیوں اور گرفتاری کا خوف اس بہادر اور نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر ذرا بھی نظر نہیں آیا۔

مسکراہٹ چہرے پر سجاتے ہوئے کہا کہ  وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں،  ہمارے چہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

فلسطینی لڑکی کا کہنا تھا کہ  اسے ایک لڑکی کو تشدد سے بچانے پر گرفتار کیا گیا وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں۔