صفحۂ اول / تازہ ترین / سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش کی طرف سے حملے کی کوشش
Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش کی طرف سے حملے کی کوشش

آن لائن: لندن میں موجود سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش کی طرف سے حملے کی کوشش، سابق وزیراعظم محفوظ رہے۔

اطلاعات کے مطابق سنٹرل لندن ماربل آرچ کے علاقے میں واقع حسن نواز کے دفتر میں نقاب پوشوں نے داخلے کی کوشش کی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت دفتر کے اندر موجود تھے۔

 اطلاعات کے مطابق نقاب پوشوں نے دفتر میں جا کر حسن نواز کو دھمکیاں دیں اور دفتر داخل ہونے کی کوشش کی۔