صفحۂ اول / پاکستان / چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے
Ch Nisar Ali Khan

چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

عرصہ دراز بعد چوہدری نثار نے  سیاسی میدان میں کھلی اینٹری مارتے ہوئے کہا کہ حلف اٹھانے سے میرے موقف یاسوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،  حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات، محرکات کو کنٹرول کرناہے ،  اسمبلی سے تنخواہ ،  ٹی اے ڈی اے سمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہو گی ،  الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہو گی ۔

سابق وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ بنا ہے۔

چوہدری نثار نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ “کل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جارہاہوں”۔