صفحۂ اول / پاکستان / پی ڈی ایم ہم نے بنائی ہے اس لیے ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کی جائے: پیپلز پارٹی
Shehbaz Sharif

پی ڈی ایم ہم نے بنائی ہے اس لیے ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کی جائے: پیپلز پارٹی

آن لائن: پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہم نے بنائی ہے اس لیے ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کی جائے۔ جاننا چاہتے ہیں کس کی خواہش پر استعفوں پر اصرار کیا جاتارہا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف شہباز شریف کے موقف کو مسلم لیگ ن کا موقف سمجھتی ہے۔

مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے بیانات کی ہمارے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ہے، ہم نے دوسری بار ن لیگ کو سیاسی خودکشی سے روکا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قوم منتظر ہے کہ مریم نواز کتنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کراتی ہیں۔