صفحۂ اول / پاکستان / زلفی بخاری کس ملک میں چلے گئے؟
Zulfi Bukhari

زلفی بخاری کس ملک میں چلے گئے؟

آن لائن : وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اپنے دوستوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زلفی بخاری اپنے تین دوستوں کے ہمراہ خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے ہیں۔

زلفی بخاری نے  صبح پانچ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے اڑان بھری ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کے ہمراہ فخر عالم،  ظفر اکرام اور عمران سعید بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رنگ روڈ سکینڈل میں زلفی بخاری کا نام سامنے آیا تھا ۔

جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔