صفحۂ اول / کھیل / بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آن لائن: آئی سی سی  کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ  کے مطابق بلے بازی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا، اور پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ، ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلی،  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 857پوائنٹس کے ساتھ دوسری ،  روہت شرما 825پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔

فہرست میں فخر زمان 778پوائنٹس کےساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

باؤلنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں۔

 نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی ،  بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسری اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں ۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

 پہلی پوزیشن پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ،  دوسری پر افغانستان کے محمد نبی ،  تیسری پر انگلینڈ کے کرس ووکس موجود ہیں ۔

پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہے ۔

 پہلی پر نیوزی لینڈ ،  دوسری پر آسٹریلیا، تیسری پر انگلینڈ ،  چوتھی پر بھارت اور پانچویں پر ساؤتھ افریقہ موجود ہے ۔