صفحۂ اول / تازہ ترین / مریم نوازشریف کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی:شاہد خاقان عباسی
Shahid-Haqan-Taza-Tareen-Urdu-News

مریم نوازشریف کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی:شاہد خاقان عباسی

آن لائن(لیٹیسٹ اپڈیٹ): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کی مریم نوازشریف کے خلاف بیان کی شدید مذمت۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا شرافت ،  تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔

سابق وزیراعظم نےکہا کہ اس قوم کی بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے ۔

عمران خان کو ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو مخالف خاتون سیاسی حریف کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے ۔

عمران خان کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ یہ آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔

بیانات اور تقریروں سے عمران خان اور ان کی حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔