صفحۂ اول / پاکستان / سیاست کے نام پر نفرت اور غلاظت کا اس طرح پرچار پہلےکبھی نہیں دیکھا: عمر چیمہ
Umer-Cheema-Urdu-News

سیاست کے نام پر نفرت اور غلاظت کا اس طرح پرچار پہلےکبھی نہیں دیکھا: عمر چیمہ

آن لائن (لیٹیسٹ اپڈیٹ): معروف صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر نفرت اور غلاظت کا اس طرح پرچار پہلےکبھی نہیں دیکھا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر چیمہ نے کہا کہ سیاست کے نام پر نفرت اور غلاظت کا اسطرح پرچار پہلے کبھی نہیں دیکھا،  تبدیلی کے نام پر معاشرے کو بری طرح تقسیم کیا گیا ہے ، دعا ہے اس گند کا نشانہ بننے والوں پر بھی اس گند کا رنگ نہ چڑھ جائے ، لیکن اس سے بچ کر نکلنا بھی کسی معجزے سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کےدوران پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بارے انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا، جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔