صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / اداکارہ مہوش حیات نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کردیا

اداکارہ مہوش حیات نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کردیا

آن لائن (لیٹیسٹ اپڈیٹ): اداکارہ میرا کے سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام “ایک دن جیو کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال سے سیاست میں کافی دلچسپی ہو گئی ہے ، انشاءاللہ میں سیاست میں آؤں گی۔

میزبان سہیل وڑائچ کے سوال پر کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست کو ترجیح دیں گی؟ کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ “ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے، اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنا کر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

آپ عمران خان کی سیاست سے زیادہ متاثر ہیں یا اپوزیشن کی سیاست سے؟ کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست سے متاثر ہوں کیوں کہ وہ تبدیلی بھی لائے ہیں اور ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ عمران خان ایک کرکٹر تھے تو جب وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی، لیکن آگے جا کر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔