صفحۂ اول / پاکستان / جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
Latest-Update-Urdu

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

آن لائن ، ویب ڈیسک: سپریم کورٹ  آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ویب سائٹ اردو پوائنٹ کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ گھر پر آئیسو لیٹ ہیں۔

یاد رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 32افراد چل بسے ،1841نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 841 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،  اس کے مزید 1 ہزار 310 مریض شفایاب ہو گئے،  مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔