صفحۂ اول / پاکستان / عمران خان کو اگلے الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے: مریم نواز
Maryam-Nawaz-Sharif

عمران خان کو اگلے الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے: مریم نواز

آن لائن  (لیٹیسٹ اپڈیٹ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف پر امپائر کو ساتھ ملانے کا الزام عائد کرنے والے عمران خان امپائر کو ساتھ ملا کر بھی کچھ حاصل نہ کرسکے، اب امپائر نہیں بچائیں گے، تم نے ان کی بھی ناک کٹوادی ہے، یہ پتلی گلی سے فرار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو اگلے الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملین گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بجلی بحال کر دی تھی عمران خان نے لوشیڈنگ بحال کر دی۔

مریم نواز نے کہا کہ28جولائی ووٹ چوروں کے حساب کتاب کا دن ہے، ملک کا ماضی بھی نوازشریف تھا ،  حال بھی نوازشریف اور مستقبل بھی نواز شریف ہے۔

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کہ نواز شریف پر امپائر کو ساتھ ملانے کا الزام عائد کرنے والے عمران خان امپائر کو ساتھ ملا کر بھی کچھ حاصل نہ کرسکے،  اب امپائر نہیں بچائیں گے، تم نے ان کی بھی ناک کٹوادی ہے، یہ پتلی گلی سے فرار ہونے کی کوشش کررہا ہے