صفحۂ اول / تازہ ترین / کپتان اور حکومت کی مشکلات میں اضافہ
Imran Khan

کپتان اور حکومت کی مشکلات میں اضافہ

آن لائن: کپتان اور حکومت کی مشکلات میں اضافہ، ترین گروپ، علیم خان گروپ، اور جنوبی پنجاب محاز اڑان بھرنے کی تیاریوں میں مصروف۔

صحافی سیف اللہ اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ترین گروپ، علیم خان گروپ اور جنوبی پنجاب محاذ اڑان بھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، انہوں نے لکھا کہ ترین گروپ کے 9 ایم این اے اور 3 ایم پی اے، جب کہ علیم خان گروپ کا مسلم لیگ ن سے رابطے، جب کہ 3 ارکان کی نواز شریف سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

سیف اعوان نے ذرائع کے حوالے سے دعوی لکھا کہ ترین گروپ نے الیکشن کے قریب مسلم لیگ ن میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 9 ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے مثبت جواب نہ ملنے پر مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا۔

سیف اعوان نے مزید لکھا کہ ترین گروپ کے ارکان کی اکثریت حکومت کارکردگی سے مایوس ہو چکی ہے، جنوبی پنجاب محاذ کے کچھ ارکان پیپلزپارٹی سے بھی رابطے کررہے ہیں، جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان یوسف رضا گیلانی اور دوست محمد کھوسہ سے رابطے میں ہیں۔