صفحۂ اول / تازہ ترین / وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن بارڈر کے دورے کے دوران “سنو بائیک” کا معائنہ کرتے ہوئے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن بارڈر کے دورے کے دوران “سنو بائیک” کا معائنہ کرتے ہوئے

آن لائن: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن بارڈر کے دورے کے دوران “سنو بائیک” کا معائنہ کرتے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میدیا پر شیئرکردی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں سنو بائیک پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے

شیخ رشید کے  ار د گرد پاک فوج کے جوان بھی کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ”وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سنو بائیک کا معائنہ کررہے ہیں جو کہ پاکستان آرمی کی جانب سے سیاچن گلیئشرز کے علاقے میں ٹرانسپورٹ اور دفاعی مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہے”۔

تصویر کے کیپشن میں ” پاک آرمی زندہ باد”  کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔