صفحۂ اول / پاکستان / محمد زبیر کا اپنے بھائی اسد عمر کو کراچی میں گرین لائن بسوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش پر کرارا جواب۔

محمد زبیر کا اپنے بھائی اسد عمر کو کراچی میں گرین لائن بسوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش پر کرارا جواب۔

آن لائن: محمد زبیر کا اپنے بھائی اسد عمر کو کراچی میں گرین لائن بسوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش پر کرارا جواب۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کےلیے 40گرین لائن بسوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچنے پر کراچی والوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا “مبارک ہو کراچی۔۔۔ اس شہر کےپہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن کےلیے 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔ انشاءاللہ40مزید بسیں اکتوبر کے آخر تک پہنچ جائیں گی۔اسد عمر نے لکھا کہ گرین لائن کا ٹیسٹ رن اکتوبر کے آخر تک اور کمرشل آپریشن نومبر کے آخر تک متوقع۔

اس کے جواب میں اسد عمر کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے لکھا کہ پی ایم ایل این نے یہ پروجیکٹ 2017 میں شروع کیا اور جون 2018 تک 80 فیصد مکمل کیا۔ اگر ہم اقتدار میں ہوتے تو ہم دسمبر 2018 تک یہ پروجیکٹ مکمل کر لیتے۔  پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو ان بسوں کو حاصل کرنے میں 3 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔  لہذا فخر کرنے کی کوئی بات نہیں۔