صفحۂ اول / تازہ ترین / سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے ٹوئٹ پر بنایا گیا کیس، ڈپارٹمنٹ کی قانونی رائے کے بعد بند کردیا گیا

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے ٹوئٹ پر بنایا گیا کیس، ڈپارٹمنٹ کی قانونی رائے کے بعد بند کردیا گیا

آن لائن: سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے ٹوئٹ پر بنایا گیا کیس، ڈپارٹمنٹ کی قانونی رائے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کے ٹوئٹ پر بنایا گیا کیس ڈپارٹمنٹ کی قانی رائے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آزادی اظہار رائے بہت اہم بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ ریاست کا تو کام ہے کہ وہ آزادی اظہار رائے کی حفاظت کرے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کیا تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر نوٹس جاری کیا تھا؟ یہ غیر ضروری ہراساں کرنا ہے جس کےاثرات ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پاور آپ اس وقت استعمال کریں جب ایف آئی اے کے لوگ تربیت یافتہ ہو جائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جن کی اپنی آواز نہیں ہوتی ان کی آوازبھی یہ بنتے ہیں، اس درخواست کو ایف آئی اے کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ 27ستمبر کو دوبارہ سنا جائے گا۔