صفحۂ اول / کاروبار / ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

آن لائن: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت میں 53 پیسے اضافہ ہو گیاہے۔ جس کے بعد ڈالر 168 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 20 پیسے بڑھنے کے بعد 170 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔