صفحۂ اول / پاکستان / دو سال قبل جب کوئی بھی لیگی رہنما نیب کے خوف سے گھر سے نکلتے سے ڈرتا تھا اس وقت نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ صرف مریم نواز نے اٹھایا
Maryam-Nawaz-Sharif

دو سال قبل جب کوئی بھی لیگی رہنما نیب کے خوف سے گھر سے نکلتے سے ڈرتا تھا اس وقت نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ صرف مریم نواز نے اٹھایا

آن لائن: معروف صحافی سیف اللہ اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کے لیے ایک “جادو کی چڑیا”ہے۔

ٹوئٹر پر سیف اعوان نے حسب معمول اپنے ٹوئٹس کو “سیاسی تجزیہ” کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز مسلم لیگ(ن) کےلیے ایک”جادو کی چڑیا“ہیں۔ چار سال میں دو بار اذیت ناک جیل کاٹنے والی پہلی سیاسی خاتون ہیں۔ مریم نواز کو ملکی سیاست سے مائنس کرنے کا ہر حربہ ناکام رہاہے۔ ان کی مقبولیت اور کراﺅڈ پلر ہونے کا اعتراف ان کے ناقد بھی کرتے ہیں۔

سیف اعوان نے مزید لکھا کہ”دو سال قبل جب کوئی بھی لیگی رہنما نیب کے خوف سے گھر سے نکلتے سے ڈرتا تھا اس وقت نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ صرف مریم نواز نے اٹھایا۔ اگر آج مسلم لیگ(ن) کا ووٹر، سپورٹر اور وجود باقی ہے تو یہ مریم نواز کی بدولت ہے۔ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔