صفحۂ اول / پاکستان / لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران انارکلی بازار میں ایس ایچ او کا شہریوں پر تشدد
urdu taza tareen update

لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران انارکلی بازار میں ایس ایچ او کا شہریوں پر تشدد

ویب ڈیسک: لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران انارکلی بازار میں  ایس ایچ او  کا شہریوں پر تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر ایس ایچ او کےخلاف   ایکشن لے لیا گیا۔

سامنے آنیوالی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا  کہ انار کلی بازار بند ہے اور پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں پر ڈنڈے برسارہے ہیں ۔

ایس پی سٹی کی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او نیو انارکلی محمد احمد پر اختیارات سے تجاوز ثابت ہوگیا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک ایس او پیز پر عمل د رآمد کا کوئی طریقہ نہیں۔