صفحۂ اول / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے سال 2014ء کی ایک پرانی تصویر شیئر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی
Imran Khan 2014

وزیراعظم عمران خان نے سال 2014ء کی ایک پرانی تصویر شیئر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی

آن لائن: وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم ہی استعمال کرتے ہیں، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سال 2014ء کی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

جس میں وہ ایک کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلےوزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں۔اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اپنی پرانی تصاویر شیئر کر کے عوام کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں، وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے۔

حال ہی میں اْنہوں نے سال 2014ء کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو اسکول کے بچوں کے ساتھ ایک کلاس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے شروع سے ہی پاکستان میں میعاری اور یکساں تعلیم پر خصوصی دی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان کی پوسٹ پر تعلیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یکساں نصاب متعارف کرانے کا مقصد طلبہ میں تجزیاتی اور تخلیقی صلاحتیں اجاگر کرنا ہے۔

اس عمل سے معاشرے کے تمام طبقات کو با اختیار بنانے کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے۔ اس نظام کی کامیابی تدریسی عملے کے انتخاب اور استعداد کار میں اضافے پر منحصر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نئی پالیسی کی بدولت پاکستان میں معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ یکساں نظام تعلیم خطے کے دیگر ممالک کے لیے قابل تقلید مثال قائم کرے گی۔