صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / واٹس ایپ کو اب آپ پرانےآپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل کے فونز پر 2021ء میں استعمال نہیں کرسکیں گے
No Service

واٹس ایپ کو اب آپ پرانےآپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل کے فونز پر 2021ء میں استعمال نہیں کرسکیں گے

آن لائن: واٹس ایپ کو اب آپ پرانےآپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل کے فونز پر 2021ء میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا تھا کہ 31 دسمبر 2020 کے بعدجس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورژن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم آئی او ایس 9تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے۔اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

‎واٹس ایپ کی جانب سے 31دسمبر کے بعد ان سمارٹ فونز پر سروس معطل کر دی گئی ہے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔