صفحۂ اول / تازہ ترین / الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کی این اے 249میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرلی
Latest Update Urdu

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کی این اے 249میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرلی

آن لائن: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کی این اے 249میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

ای سی پی نے چھ مئی کو دوبارہ گنتی کا حکم دی دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے اْمیدوار مفتاح اسمٰعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔

چند گھنٹوں بعد الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 6 مئی کو صبح 9 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی جس کے لیے تمام جماعتیں آر او آفس پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو جاری ہونے والے عارضی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کرنے کے بعد کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بہت کم مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 جبکہ ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل نے 15 ہزار 473 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا تھا۔