صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / تئیس سالہ نوجوان نے اپنے سے 3 گنا بڑی خاتون سے شادی کرلی
Dilchasp Urdu News

تئیس سالہ نوجوان نے اپنے سے 3 گنا بڑی خاتون سے شادی کرلی

آن لائن، ویب ڈیسک: پاکستان میں سوشل میڈیا پر غیر ملکی خواتین سے دوستی اور پھر شادی، جیسے واقعات تیزی سے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایسے ہی 23سالہ نوجوان نے اپنے سے 3گنا بڑی عمر کی غیر ملکی خاتون سے پیار کے بعد شادی رچا لی ہے۔

غیر ملکی 65سالہ خاتون شادی کے لیے پاکستان کے شہر گوجرانوالہ آ پہنچی اور 23سالہ نوجوان سے نکاح بھی کرلیا۔

خاتون اپنے دولہے سمیت واپس چیک ریپبلک جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق دولہا نے بتایا کہ عمر رسیدہ دلہن کے کنوارے ہونے کے انکشاف پر رونے لگ پڑا۔

چیک ریپبلکن خاتون گوجرانوالہ کے علاقے ورپال چٹھا پہنچیں۔

دولہا عبداللہ رنگ روغن کرنیوالا پینٹرہے اور اس کی عمر صرف 23 سال ہے ۔

بڑی عمر کی خاتون سے شادی کے سوال پر دولہا نے بتایا کہ محبت ہے۔ ہیررانجھے کا ریکارڈتوڑنا چاہتاہے ۔

اپنی سے 3گنابڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے سوال پر اس نے بتایا کہ وہ کنواری ہیں۔

پہلے کوئی شادی نہیں ہوئی، کنواری ہونے کا انکشاف ہوا تو رونے لگ پڑا۔ کسی کو یقین نہ آئے تو مسجد لے جائے ۔