صفحۂ اول / بین الاقوامی / کویت نے بھی پاکستان سمیت 4 ملکوں سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی
Perwaz

کویت نے بھی پاکستان سمیت 4 ملکوں سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی

آن لائن: کویت نے بھی پاکستان سمیت 4 ملکوں سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

کویتی حکومت نے کہا ہے کہ  پاکستان،  نیپال، بنگلہ  دیش اور سری لنکا سے براہ راست مسافروں کو کویت میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی، صرف کارگو پروازیں اپنے معمول کے مطابق چلیں گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان،  نیپال،  سری لنکا سے آنیوالےمسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان،  نیپال، سری لنکا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی کو رات 11بج کر 59 منٹ سے ہوگا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ مسافروں کی معطلی کا اطلاق ملک سے جانے والی پروازوں پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں بھی کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر سفری پابندی عائد کردی تھی۔