صفحۂ اول / بین الاقوامی / کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5لاکھ سے بڑھ سکتی ہے: امریکی صدر

کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5لاکھ سے بڑھ سکتی ہے: امریکی صدر

آن لائن: امریکہ میں نئے صدر جوبائیڈن نےکہا ہے کہ امریکہ میں آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے لیکن کورونا سے متعلق پلان تمام امریکیوں کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ بدقسمتی سے ماسک ایک متعصب مسئلہ بن گیا ہے لیکن پہلے 100 دن کے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج یہ ہے کہ تمام امریکی ماسک لگائیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کورونا پرفوری توجہ اورعوام میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی ناکامی کی قیمت روزانہ 3 سے 4 ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑرہی۔