صفحۂ اول / تازہ ترین / سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات، ن لیگ کا عدالت جانے کا اعلان
taza tareen khabar

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات، ن لیگ کا عدالت جانے کا اعلان

آن لائن: پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قانونی آپشنز ہیں، ان کو وکلا سے مشاورت کے بعد استعمال کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے انکشاف کیا ہے کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ شریف خاندان کے خلاف کارروائی کریں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بشیر میمن خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے کا کہا تھا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ بشیرمیمن نے کے الیکٹرک سے 87 ارب روپے واپس لینے کی بات کی تو عمران خان ناراض ہوگئے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہاں چہرے دیکھے جاتے ہیں کیسز نہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری بند کرنے کا کہا جاتا ہے۔ بشیر میمن کی گفتگو نے اپوزیشن کے بیانیے کو درست ثابت کر دیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …