صفحۂ اول / کھیل / پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی کردیا گیا
PSL 6th edition

پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی کردیا گیا

آن لائن: پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کر دیا گیاہے۔

 کورونا کے سامنے آنے والے کے کیسز کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کو تحفظات تھے اور وہ لیگ چھوڑ کر جانا چاہ رہے تھے۔

جس کے پیش نظر اب کرکٹ لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد تمام افراد کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے۔

جس میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی  اور گزشتہ روز تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سات تک پہنچ گئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔