صفحۂ اول / صحت اور پکوان / صرف ایک منٹ کےاندار اپنے چہرے پر نکھار لانے کاطریقہ
60-second rule

صرف ایک منٹ کےاندار اپنے چہرے پر نکھار لانے کاطریقہ

60-second rule

نئی دہلی (ویب ڈیسک): اگر آپ بھی سوشل میڈیا کااستعمال کرتےہیں تو یقیناََ آپ 60سیکنڈ فیس واش رول کےمتعلق ضرور جانتےہوں گے۔

ساٹھ سیکنڈ فیس واش رول منہ دھونے کاایسا طریقہ ہے جس میں ایک منٹ کےاندر چہرےپرنکھار آجاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کےمطابق ابتدائی طور پر یہ طریقہ نیامکا رابرسٹ سمتھ نامی ایک خاتون نےایک ویڈیو کی صورت میں اپنے یوٹیوب چینل پرپوسٹ کیا۔ کیپشن میں اس خاتون نےلکھا کہ یہ طریقہ میں ان لوگوں کےلئے بتارہی ہوں جو کم وقت میں چہرےپرنکھار لانا چاہتے ہیں۔

نیامکا نےطریقہ بتاتےہوئے کہا کہ “آپ جو بھی  کلینزر استعمال کرتےہیں اسے اپنے فیس پرلگائیں اور 60سیکنڈ کےلئے انگلیوں سے پورے چہرے پراس کامساج کریں۔ یہ طریقہ استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ کاکلینزر آپ کی جلد کوخراب نہ کرتا ہو۔ اس ایک منٹ کےمساج کےبعد ہی آپ اپنے چہرے کےنکھار میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

اگر آپ اس کےبہترین نتائج چاہتےہیں تو صبح اور رات کودن میں 2بار اس طریقے سے چہرے کوصاف کریں۔

رپورٹ کےمطابق نیا مکا کایہ طریقہ  انٹرنیٹ پربہت وائرل ہورہا ہے اور لوگ ہیش ٹیگ کےتحت اس طریقے سے چہرہ صاف کرنے سےپہلے اور بعد کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، …