صفحۂ اول / کھیل / پاکستان سپر لیگ کے 6ایڈیشن کا ڈرافٹ جنوری 2021 میں ہو گا

پاکستان سپر لیگ کے 6ایڈیشن کا ڈرافٹ جنوری 2021 میں ہو گا

ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا ڈرافٹ جنوری 2021ء میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک بیان میں بتایا کہ پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ آئندہ ماہ جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کی شروعات 20 فروری سے کرنے کی امید ہے۔ ایونٹ کے 6 میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

وسیم خان نے بتایا کہ پشاور کے اسٹیڈیم میں میچز 2022 کے پی ایس ایل میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے فائنل میچز منسوخ کر دیے تھے۔

جس کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ میچز بعد میں کرائے گئے تھے۔