صفحۂ اول / تازہ ترین / پاک فوج کےخلاف جو نازیبا زبان استعمال کرے گا 72گھنٹوں میں اس کےخلاف پرچہ دوں گا: شیخ رشید
Shaikh Rasheed

پاک فوج کےخلاف جو نازیبا زبان استعمال کرے گا 72گھنٹوں میں اس کےخلاف پرچہ دوں گا: شیخ رشید

آن لائن: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ جو پاک فوج کےخلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا، 72گھنٹے میں اس کے خلاف پرچہ دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ پیپلزپارٹی جیت گئی، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے گھٹنے ٹیکوادیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے میرے مشورے پرعمل کیا، اس نے اچھا کھیلا ہے،آصف زرداری اپنے لئے بہتر راستے بنانے جارہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے غیرپارلیمانی زبان استعمال کرکے اپنے لئے مسائل پیدا کئے۔

پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیاہے وہ الیکشن میں حصہ لے گی، یہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے  کہاکہ نیب ختم نہیں ہورہا،10 سال آپ نے نیب قانون میں ترمیم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سورج مغرب سے نکل سکتاہے،عمران خان کرپشن کے آگے سرنڈر نہیں کرے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ جو پاک فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا،72 گھنٹے میں اس کے خلاف پرچہ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ جھوٹ بول رہے ہیں، لوگوں نے استعفوں پر دستخط ہی نہیں کئے، استعفے ہو رہے ہیں نہ یہ الیکشن کابائیکاٹ کررہے ہیں۔

یہ لانگ مارچ کریں گے، استقبال کی تیاری کررہے ہیں، لانگ مارچ کی تاریخ دینے پر ہم اپنا آئینی اورقانونی حق جتائیں گے۔

جو یہ کریں گے ویساہی کام ہم کریں گے، وفاقی وزیر نے کہاکہ 20 فروری کے نزدیک سیاست کھل جائے گی۔

اپنی بات پرقائم ہوں، جو سیاستدان ڈائیلاگ کاراستہ کھلا نہیں رکھتا وہ کم عقل ہے، ڈائیلاگ نہ کرنے والا حادثات اور ناگہانی آفات کو دعوت دیتا ہے۔

فضل الرحمان کاچہرہ نہیں ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں،فضل الرحمان کی سیاست الٹ ہو گئی۔

ان کے ستارے گردش میں ہیں، اسلام آباد کے قبضے کا خواب فضل الرحمان کو چھوڑ دیناچاہئے۔