صفحۂ اول / بین الاقوامی / کامیاب امیدوار کو دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی

کامیاب امیدوار کو دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی

آن لائن، ویب ڈیسک: دبئی میں محکمہ صحت نے نرسنگ کے شعبہ میں بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے معاہدے پر ملازمت دی جائے گی۔ اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے کو بڑھا بھی دیا جائے گا۔

ڈی ایچ اے نے بتایا کہ کامیاب امیدوار کو دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی۔

 خواہش مند افراد کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر وہ اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت اور روک تھام نے بھی مختلف شعبوں میں ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھرتیاں شعبہ صحت اور ٹیکنالوجی میں کی جائیں گی۔