صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / شوہر کی دوسری شادی پرپہلی بیوی شادی ہال پہنچ گئ اور پھر۔۔۔

شوہر کی دوسری شادی پرپہلی بیوی شادی ہال پہنچ گئ اور پھر۔۔۔

amazing news

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) : شوہر کی دوسری شادی رکوانے کےلیے پہلی بیوی والد کو لے کر شادی ہال پہنچ گئی۔ شوہر کےبھائیوں نے تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔ عفیفہ 3 برس سے ناراض ہو کراپنے والدین کےگھر رہائش پذیر تھی۔

یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر واقع شادی ہال میں پیش آیا۔ خاتون شادی رکوانے پہنچی تو شوھر کے بھائیوں نے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر والد اور عفیفہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا اور زبردستی ہال سے نکال دیا اس موقع پر ان کی مدد کو کوئی نہ پہنچا۔متاثرہ خاتون اور اس کے والد نے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف دلایا جائے۔

چار سال پہلے عفیفہ کی یاسر سے شادی ہوئی تھی۔ وہ تین سال سے ناراض ہو کر میکے رہائش پذیر تھی۔ متاثرہ خاتون کے والد کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں