صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / چھےگھنٹےکی نیند پوری کرو اور پیسےکماؤ

چھےگھنٹےکی نیند پوری کرو اور پیسےکماؤ

جاپان میں وقت بہت طویل ہوتا ہے اور اسی وجہ سےوہاں کام کرنے والے ملازمین کی نیندپوری نہیں ہو پاتی

جاپان (آن لائن): جاپان میں وقت بہت طویل ہوتا ہے اور اسی وجہ سےوہاں کام کرنے والے ملازمین کی نیندپوری نہیں ہو پاتی۔ اس سلسلے میں ٹوکیو جاپان کی شادی کےحوالے سےمنصوبہ بندی کرنےوالی ایک کمپنی ” کریزی” نےاپنےملازموں کو نیند کی کمی سےبچانےکےلئے نیند کےبدلےمعاوضے کاانوکھا طریقہ اختیارکیاہے۔ یہ معاوضہ پوری رات کی نیند کےگھنٹوں کی بنیاد پرپوائنٹس کےصورت میں دیا جاتا ہے۔ اور نیند کاتجزیہ کرنےکےلئے ایئرویو ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے۔ جس کےمطابق معاوضہ لینے کےقابل وہی ملازمین ہوں گے جواس ایپلیکیشن کواپنےموبائل فونز پرانسٹال کرکےاس کےنتائج تک کمپنی کورسائی دیں گے۔

یہ ایپلیکیشن دلچسپی رکھنےوالے ملازمین کواپنے موبائل فونز پرانسٹال کرکےسونے سےپہلے اسٹارٹ کرنی ہو گی۔ جس پریہ ایپلیکیشن ان کی نیند کےدوران جسمانی حرکات و سکنات، نیند کی گہرائی اور وقت کاریکارڈرکھے گی۔ پوائنٹس ایک ہفتے کےدوران پانچ دن کم سےکم 6 گھنٹے پورےہونےپرملیں گے اور 100 پوائنٹس ملنے کی صورت میں 100 جاپانی ین ملیں گے جن کااستعمال کمپنی کی عمارت میں موجود کیفے ٹیریا اور کیفیز میں کیا جاسکےگا۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

Latest Update

بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا

آن لائن : بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا جس  نے …