صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ ماہ بیٹی  کی ماں بننے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

جبکہ ان کے شوہر ویرات کوہلی محبت بھری نگاہوں سے اپنی بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام پروفائل

انوشکا شرما نے اس دلکش تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کے نام کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ

“ہم اپنی زندگی محبت اور شکرگزاری کے ساتھ بسر کر رہے ہیں لیکن ہماری”وامیکا” نے اس دنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔

ماں بننے کے احساس کو بیان کرتے ہوئےانوشکا نے لکھا کہ “محبت، پیار، جذبات، آنسو، پریشانی، نیند کی کمی وغیرہ سب کا تجربہ ہو رہا ہے لیکن یہ سب واقعی میں بہت اچھا ہے”۔

آخر میں اداکارہ  نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔