صفحۂ اول / پاکستان / سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی: عائشہ رجب
Ayesha Raja Baloch taza tareen

سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی: عائشہ رجب

آن لائن: مسلم لیگ ن کی ممبر اسمبلی نے فیصل آباد میں پیش آئے واقعے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دیتے ہوئے عائشہ رجب بلوچ نے کہا کہ سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی۔

میں بھی ایک ماں ہوں، بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، عائشہ رجب نے اپیل کی کہ میری درخواست ہے سنی سنائی باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔

دوسری جانب طلال چوہدری نے بھی کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔

طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔

واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں۔میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے۔

سب ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …