صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پیدانے ہونے والے جڑواں بچوں کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیے گئے

بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پیدانے ہونے والے جڑواں بچوں کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیے گئے

آن لائن: بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پیدانے ہونے والے جڑواں بچوں کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیے گئے۔

کورونا وباء میں آن لائن انڈر ورلڈ بھی سرگرم، اگر آپ کو بھی یہ چیز موصول ہو تو مت کھولیں

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک جوڑے کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، اِس جوڑے نے کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئےاپنے دونوں بچوں کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیے ہیں۔

اِس جوڑے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک بچے کا نام کورونا اور دسرے کا کوویڈ اِس کے لیے رکھا ہے تاکہ وہ ساری زندگی ان مشکلات کو یاد رکھ سکیں جو انہوں نے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے بچوں کی پیدائش کے دوران اٹھائی ہے۔

نومولود جڑواں بچوں کی 27 سالہ والدہ پریتی ورما نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کورونا ایک جان لیوا اور خطرناک وبا ہے لیکن اِس وائرس کی وجہ سے لوگوں نے صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور دیگر اچھی عادات کی جانب اپنی توجہ مرکوز کردی ہے اِس وجہ سے بھی میں نے اور میرے شوہر نے ہمارے جڑواں بچوں کا نامکورونا اور کوویڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا اور کوویڈ کی والدہ نے کہا کہ اگر آگے چل کر مجھے اور میرے شوہر کو ہمارے بچوں کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم اِن کا نام تبدیل کردیں گے۔پریتی ورما نے بتایا کہ جب میرے بچوں کی پیدائش ہوئی تو اسپتال کے عملے نے بھی میرے بچوں کو کورونا اور کوویڈ کے نام سے پکارنا شروع کردیا تھا۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

Latest Update

بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا

آن لائن : بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا جس  نے …