صفحۂ اول / اردو کہانیاں / Bachon ki Kahaniyan in Urdu Readکوؤں کی دشمنی کیا حال کردیا؟

Bachon ki Kahaniyan in Urdu Readکوؤں کی دشمنی کیا حال کردیا؟

Bachon ki Kahaniyan in Urdu ReadBachon ki Kahaniyan in Urdu Read

آن لائن: کہتے ہیں کوؤں کی یاداشت بہت تیز ہوتی ہے، ان کےساتھ اگر کوئی براسلوک کرے تو اسے بھولتے نہیں اور ان میں بدلہ لینے کی عادت ہوتی ہے، چلیے کوؤں کےبدلہ لینے کی کہانی ہم بھی آپ کوسناتے ہیں۔

بھارت میں مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں سملہ کا مزدور شِیوا کیوٹ ہے جو روزانہ کوؤں کے عتاب کا نشانہ بنتا ہے اور یہ سلسلہ 3سال سے جاری ہے۔ تین سال قبل ایک دن جب شیوا اپنی راہ پر چل رہے تھے کہ انہوں نے کوے کے ایک بچے کو ایک جال میں پھنسا دیکھا، شیوا نے اسے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن کوے کا نیم مردہ بچہ ان کے ہاتھوں میں مرگیا۔

کوے کےبچے کامرنا تھا کہ اوپر منڈلاتے کوے یہ سمجھے کہ شیوا نے اسے مارا ہے۔ اب بچے کے رشتے دار کوے شیوا کو پہچانتے ہوئے روز اس پر حملہ آور ہوتے ہیں لیکن اکثر مرتبہ ایک ہی کوا بار بار اسے اپنی چونچ سے  مارتا ہے۔  اب ان سے بچنے کے لیے شیوا نے ایک چھڑی کا انتظام کررکھا ہے۔شیوا نے بتایا کہ “میں پرندے کو بچانے کی کوشش کررہا تھا اور وہ میرے ہاتھوں میں دم توڑ گیا اب کوے سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے کو میں نے مارا ہے اس لیے اب میں اپنی حفاظت کے لیے ایک چھڑی اپنے ساتھ رکھتا ہوں”۔

Bachon ki Kahaniyan in Urdu Read

اس گاؤں میں کوے کسی اور عورت یا مرد کو نشانہ نہیں بناتے اور وہ صرف شیوا کے پیچھے ہی پڑے رہتے ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ شیوا جیسے ہی گھر سے نکلتا ہے تو لوگ ٹھہر کر دیکھتے ہیں اس بار کونسا پرندہ اس پر حملہ آور ہوتا ہے۔  بسا اوقات شیوا چونچ یا ناخن سے مجروح ہوتے ہیں کیونکہ کوےاچانک بہت تیزی سے حملہ آور ہوتے ہیں۔

شیوا نے بتایا کہ کوے کبھی کبھار لڑاکا جیٹ طیاروں کی طرح آتے ہیں اور مجھ پر حملہ کرتے ہیں، بسا اوقات اوپر اڑتا کوا یک دم ہوا میں جست لگا کر نیچے آتے ہوئے مجھ پر جھپٹتا ہے۔ اس واقعے پر بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی میں جانوروں کے رویوں کے ماہر اشوک کمار نے کہا کہ کووں کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے اور اگر کوئی ان کے ساتھ برا سلوک کرے تو وہ اسے بھولتے نہیں، اسی طرح ان میں بدلہ لینے کی عادت بھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ خبربھی پڑھیں

stories in urdu written – آسیبی گھرایسی کہانی جو آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی

stories in urdu written آسیبی گھر ہم لوگ ان دنوں بہت پریشان تھے۔ بات یہ …