صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین کے لوگوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہ رہ سکیں
Actress Dia Mirza Tweet

بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین کے لوگوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہ رہ سکیں

ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین کے لوگوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہ رہ سکیں۔

دیا مرزا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “دنیا امن حاصل کرنے کیلئے کیوں ایک ساتھ نہیں ہورہی؟۔

اداکارہ  کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو یہ سب کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟  میں دل سے اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں؟۔

یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔