صفحۂ اول / تازہ ترین / معروف صحافی نے فیاض چوہان کےبعد فواد چوہدری کے استعفیٰ سےمتعلق بڑادعوٰی کردیا
Breaking News in Urdu

معروف صحافی نے فیاض چوہان کےبعد فواد چوہدری کے استعفیٰ سےمتعلق بڑادعوٰی کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): معروف صحافی سابرشاکر نے فیاض الحسن چوہان کےبعد فواد چوہدری سے استعفیٰ لیے جانے سے متعلق بڑادعوٰی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صابر شاکر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ بالآخر پارٹی ورکر فیاض چوہان کو فارغ کردیا گیا ہے، وہ کافی عرصے سے ریڈار پر تھے۔  بس مناسب موقع کا انتظارتھا۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان بے باک ترجمان تھے۔ اُن کا تعلق political Elite سے نہیں تھا۔  فواد چودھری بھی بدستور سرجیکل اسٹرائیک کے بھنور میں ہیں۔ دیکھئے کابینہ میں مزید اکھاڑپچھاڑ کب ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی تبدیلی کی خبریں اسلام آباد میں گردش کر رہی تھیں۔  جب سے نئی حکومت آئی ہے تب سے میڈیا ہاؤسز غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔ اس وقت میڈیا ہاؤسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو بھی ان حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔  یہ بھی اطلاعات تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی کارکردگی سے ناخوش اوریہ محسوس کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ٹھیک طریقے سے حکومت کی ترجمانی نہیں کر پائے۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ حال ہی میں فواد چودھری اور نعیم الحق کے درمیان لفظی جنگ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جس پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے لفظی گولہ باری کی گئی۔ گذشتہ ماہ وزارت اطلاعات کے تحت میڈیا اور تنازعات پر منعقدکی جانے والی بین الاقومی کانفرنس سے فواد چودھری کے بیان کو کو عین وقت پر منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد کچھ لوگ خطاب کی منسوخی ان کی تبدیلی سے بھی جوڑ رہے تھے۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …