صفحۂ اول / بین الاقوامی / متحدہ ارب امارات میں عید الاضحیٰ کب منائی جائےگی
Eid-Ul-Adha 2021

متحدہ ارب امارات میں عید الاضحیٰ کب منائی جائےگی

آن لائن: متحدہ عرب امارات میں 20 جولائی2021 کو عید الاضحیٰ ہو گی، ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کردیا۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

جس کی وجہ سےعیدالاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال ایک ساتھ 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی۔

کیا تینوں ممالک میں اس بار عیدالاضحیٰ بھی ایک ہی دن ہوسکتی ہے؟ اس حوالے سے ابھی تک واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔