صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / الیکٹرک بسوں سے اکیاون کروڑ کا ڈیزل ایک سال میں بچایا جاسکے گا: فواد چوہدری
Fawad Chaudhary

الیکٹرک بسوں سے اکیاون کروڑ کا ڈیزل ایک سال میں بچایا جاسکے گا: فواد چوہدری

آن لائن: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 سالوں میں مکمل الیکٹرک بسز ہوں گی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہاسلام آباد میں اگلے تین سے چار سالوں میں مکمل الیکٹرک بسز ہوں گی۔ پہلے مرحلے پر تیس بسیں منگوا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرک بسز پر چالیس ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔ الیکٹرک بسز سے تیس ہزار ملین بیرل تیل کی بچت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اکیاون کروڑ کا ڈیزل ایک سال میں بچایا جا سکے گا۔ دو ہزار تیس تک ہماری چالیس فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا ترقی کے ساتھ کیا کیا تبدیلیاں آئیں گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہمیں دیکھنا ہوگا ترقی کے ساتھ کون بیروزگار ہوگا اور کس کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جتنی تیزی سے الیکٹرک بسز اور کاریں چلیں گی عام مکینک کا سروائیول مشکل ہوتا جائے گا۔

مجھے امید ہے اگلے سال کے اندر اندر دو اور الیکٹرک بسز کمپنیز پاکستان آئیں گی۔ ہم بہت جلد لڑکیوں کے لئے تھری ولر کاریں لانا چاہتے ہیں۔

یہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک بڑا ریوولیوشن ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسز پر وزارت سائنس کا شکرگزار ہوں۔

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا بڑا ایشو ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سات روٹس پر یہ بسیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بچت کی وجہ سے اس منصوبے میں ہمیں سبسڈی نہیں دینی پڑے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں

آج سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

آن لائن:  معروف چینی ایپ ٹک ٹاک  پر آج سے ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی …