صفحۂ اول / پاکستان / پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت ختم ہو گئی
Jahangir-Tareen

پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت ختم ہو گئی

آن لائن: معروف اینکر وسیم بادامی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کی علیحدگی کی وجہ سےپنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت ختم ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم بادامی  کا کہنا تھا کہ  جہانگیر ترین گروپ کے علیحدہ ہونے کے بعد پنجاب سے تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہوجائے گی۔

وسیم بادامی کا کہنا تھاکہ  جہانگیر ترین کے پاس 32 اراکین صوبائی اسمبلی ہیں اور اگر وہ تمام ہی ہم خیال گروپ میں شامل ہوگئے تو پی ٹی آئی کی پنجاب سے اکثریت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے ہم خیال گروپ کے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کو عشائیے پر بلایا تھا جس میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ دونوں ایوانوں میں اپنی علیحدہ نمائندگی کرے گا۔

جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں جبکہ بھکر سے تعلق رکھنے والے سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔