صفحۂ اول / تازہ ترین / رہنماپیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے

رہنماپیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے

آن لائن: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ  جہانگیر ترین کا 53 اراکین صوبائی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی کی ہمراہی کے دعوے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہانگیرترین کے ہمراہ تین قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے اراکین کی عدالت آمد کے ساتھ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں اس انتشار سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی درست تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا تاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت بچ جائے۔

فیصل کریم نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر پی پی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ ن لیگ نے کس ڈیل کے بعد پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی سازش تیار کی۔