صفحۂ اول / تازہ ترین / سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جاوید ہاشمی کے حق میں بول پڑے
Nawaz-Sharif-taza-tareen

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جاوید ہاشمی کے حق میں بول پڑے

آن لائن: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کا گھرگرانے کا معاملہ، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی میدان میں آگئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی صاحب اور ان کے خاندان کو کل سے نشانِ عبرت بنانے کی کوشش

کی جا رہی ہے، جو بد ترین فسطائیت ہے۔جاوید ہاشمی کے گھرکا تقدس پامال کرنا ریاستی جبر کی ایک شرمناک مثال ہے۔اُنہیں وقت کے فرعونوں نے اپنی رعونت سے کئی بار آزمایا مگر ہمیشہ ناکامی انکا مقدر رہی۔

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ “کس کس کا گھر گراؤ گے؟۔