صفحۂ اول / پاکستان / ہم شیخ رشید کے چیلنج کو تین بار قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے کہتے ہیں: جے یوآئی
Hafiz Hussain Ahmed

ہم شیخ رشید کے چیلنج کو تین بار قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے کہتے ہیں: جے یوآئی

آن لائن: جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ چلی میڈیا کے میدان سے تو بھاگ گئے ، لیکن ہم شیخ رشید کے چیلنج کو تین بار قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اب ہم پلان 2 ترتیب دے رہے ہیں۔

حافظ حسین احمد  بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو اور میڈیاکے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

اس موقع پر جے یو آئی سکھر کے نائب امیر آغا محمد ہارون شاہ، ضلع سکھر کے سابق سالارابو جنید چوہان، سکھر جمعیت کے رہنما حکیم عبدالرحمن، سید خضر آغا، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید اپنی ہرزہ سرائی پر مولانا فضل الرحمن اور عوام سے معافی نہیں مانگتے تو اس کے لیے شیخ رشید کو ’’ تو مان یا نہ مان میں تیرا مہمان‘‘ کے مصداق نہ صرف جے یو آئی بلکہ دیگر مذہبی رہنماوں کی میزبانی کاشرف بھی بخشا جاسکتا ہے۔

بلکہ کم از کم ایک مبینہ ’’؟ ‘‘ کے حوالے سے ’’شیخ رشید‘‘ کے کچھ چھپے’’ رشتہ‘‘ داروں کے تعارف عام (رونمائی) کی زحمت بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان کا کہناتھا کہ انشاء اللہ تعالی11اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کا آغاز کوئٹہ کے جلسہ عام سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب پنڈی کا رخ کیا جائیگاتو اکابرین کی اجازت سے شیخ رشید پہلی ’’سیاسی بارات‘‘ کے ساتھ لال حویلی کی یاترا کی جاسکتی ہے۔

بشرطیکہ شیخ رشید ، مولانا دفضل الرحمن اورعوام سے معذرت اور معافی نہیں مانگتے۔

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …