صفحۂ اول / صحت اور پکوان / بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

بادام سے شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

خشک میوہ جات میں بادام سب کا ہی پسندیدہ ہے، اس میں وٹامن ای، میگنیشم، آئرن، پوٹاشیم سمیت پندرہ مختلف غذائی اجزاء ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق بادام بلڈپریشر، دل کی صحت، نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہے اور ساتھ ہی یہ شوگر لیول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

شوگر کے مرض کے لیے بہت سے علاج اور ادویات موجود ہیں۔لیکن بادام کے ذریعے قدرتی علاج بھی ممکن ہے جس سے شوگر کے مرض میں کمی کی جاسکتی ہے۔

 بادام کی گریاں پپیس لیں۔ پھر ان میں ایک لیموں کا رس ملاکر نہار منہ کھالیں۔20 دن کے اندر شوگر لیول میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

لیکن یاد رکھیں یہ طریقہ شوگر کی انسولین کا لیول کم رکھنے میں معاون تو ہے لیکن مستقل شوگر کو ختم نہیں کرتا۔

لہٰذا آپ بادام کے استعمال کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور رکھیں اپنا شوگر لیول کم۔

نوٹ : یہ نسخہ عام معلومات میں سے ہے، مزید معلومات کےلیے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

مزید پڑھیں

یہ خبربھی پڑھیں

وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: مہنگائی کے پسے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، …